تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

صدر ٹرمپ کا دو افرد کے قتل میں ملوث ملزم کے حق میں بیان

واشنگٹن : امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انوکھا بیان دے کر ایک بار  پھر میڈیا کی توجہ حاصل کرلی، کینوشا میں دو افراد کے قتل میں ملوث 17 سالہ ملزم کے حق میں بیان جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے گزشتہ روز کینوشا میں دو مظاہرین کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار17 سالہ ملزم کے دفاع میں بیان جاری کردیا، ان کا کہنا ہے کہ نوجوان نے اپنے دفاع میں یہ قدم اٹھایا ۔

امریکی صدر نے صحافیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ احتجاجی مظاہرے میں فائرنگ سے قبل اس نوجوان پر بیہمانہ طریقے سے تشدد کیا گیا تھا،آپ نے وہی ویڈیو ٹیپ دیکھا جو میں نے دیکھا۔

امریکی صدر کے مطابق فائرنگ کرنے والا ملزم بھی حملہ آور سے بھاگنے کی کوشش کر رہا تھا، وہ مشکل میں تھا نہ بھاگتا تو شاید مار دیا جاتا۔

پیر کو وائٹ ہاؤس میں نیوز کانفرنس کے دوران ٹرمپ نے ڈیموکریٹس کے صدارتی امیدار جو بائیڈن اور ان کے اتحادیوں پر الزام لگایا کہ وہ ڈیموکریٹس کے میئرز اور گورنرز کے شہروں میں تشدد کے ذمہ دار ہیں۔

دوسری جانب امریکی صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے بھی امریکی صدر پر کڑی تنقید کی ہے ان کا کہنا ہے کہ موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تشدد کو نہیں روک سکتے کیونکہ برسوں انہوں نے خود لوگوں کو مشتعل کیا ہے۔

جو بائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک گیر مظاہروں کے دوران افراتفری، یہ ٹرمپ کا امن و امان ہے، انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے بہت پہلے ملک میں اخلاقی قیادت کو ختم کردیا تھا اور وہ تشدد روکنے کے بھی اہل نہیں کیونکہ خود لوگوں کو تشدد پر اکسانے میں ملوث ہیں۔

جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ اپنے حامیوں کو روکنے میں ناکام ہو چکے ہیں، یہ ان کی کمزوری ظاہر کرتا ہے، کیا کسی کو یقین ہے ڈونلڈ ٹرمپ کو دوبارہ صدر منتخب کیا جائے توتشدد کم ہوگا؟

Comments

- Advertisement -