تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

’’آپ جعلی صحافی ہیں‘‘ ٹرمپ خاتون پر برس پڑے

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر خاتون صحافی پر برس پڑے اور انہیں جعلی قرار دے دیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ میڈیا بریفنگ کے دوران خاتون صحافی کی جانب سے سوال پوچھے جانے پر برہم ہوگئے صحافی کو جعلی اور نیٹ ورک کو کم ریٹنگ کا طعنہ بھی دے دیا۔

امریکی ٹی وی کی خاتون رپورٹر نے ان سے سوال کیا کہ آپ نے فروری میں سفری پابندیاں لگانے کے بعد وبا سے متعلق حالات سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کیوں نہیں اٹھائے؟

خاتون نے مزید پوچھا کہ آپ نے کرونا پھیلنے سے روکنے کے لیے کام کیوں نہیں کیے؟ اسپتال نہیں بنائے ہمارے 2 کروڑ لوگ بے روزگار ہوگئے اور ہزاروں زندگی سے محروم ہوگئے۔

ٹرمپ خاتون صحافی کے سوال پر برہم ہوگئے اور ان سے الجھ پڑے، ٹرمپ کا کہنا تھا کہ آپ جس انداز میں بات کررہی ہیں وہ ٹھیک نہیں ہے۔

امریکی ٹی وی رپورٹر بھی ڈٹ گئیں اور ایک اور سوال کرتے ہوئے کہا کہ ان غیرمتوقع حالات میں آپ لوگوں کو اعتماد کیسے دیں گے، امریکی مررہے ہیں، فروری میں کچھ کرنے کا وقت تھا اس وقت حکومت کہاں تھی۔

ٹرمپ نے کہا کہ آپ بتائیں کہ جب پورے امریکا میں زیرو کیسز اور زیرو اموات رپورٹ ہورہی ہوں تو کیا کرنا چاہئے؟

ٹی وی رپورٹر نے بتایا کہ فروری میں اموات ہوئی ہیں جس پر امریکی صدر نے کہا فروری نہیں میں جنوری کی بات کررہا ہوں۔

Comments

- Advertisement -