ہفتہ, مارچ 7, 2026
اشتہار

امریکی صدر برطانوی فوجیوں کے حق میں بیان بدلنے پر مجبور ہو گئے

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن (25 جنوری 2026): امریکی صدر برطانوی فوجیوں کے حق میں بیان بدلنے پر مجبور ہو گئے، اور انھیں عظیم اور بہادر قرار دے دیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان میں برطانوی فوجیوں سے متعلق بیان بدل دیا، برطانوی فوجیوں کو فرنٹ لائن سے پیچھے رہنے کی بات پر سرکیئر اسٹارمر کی تنقید کے بعد ٹرمپ نے بات بدل دی۔

ایکس پر پوسٹ میں لکھا برطانیہ کے فوجی عظیم اور بہادر ہیں اور ہمیشہ امریکا کے ساتھ رہیں گے، انھوں نے کہا کہ یہ ایسا بندھن ہے جو کبھی ٹوٹ نہیں سکتا، سوائے امریکا کے برطانوی فوجیوں کا کوئی ثانی نہیں۔ ٹرمپ نے کہا ہم ان سے محبت کرتے ہیں اور ہمیشہ محبت کرتے رہیں گے۔

اس ہفتے کے آغاز میں ٹرمپ نے امریکا کے اتحادیوں کو اس وقت ناراض کیا جب انھوں نے جنگ میں نیٹو افواج کے کردار کو کم تر ظاہر کیا اور اس بات پر شک ظاہر کیا کہ اگر کبھی امریکا کو ضرورت پڑی تو کیا یہ فوجی اتحاد اس کے ساتھ کھڑا ہوگا۔

شہزادہ ہیری بھی ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کے خلاف رد عمل پر مجبور ہو گئے

ٹرمپ کے بیانات پر عالمی اتحادیوں کی جانب سے مذمت کی گئی، جب کہ برطانیہ کے وزیرِاعظم سر کیئر اسٹارمر نے ان الفاظ کو توہین آمیز اور حقیقتاً شرمناک قرار دیا۔ ہفتے کے روز برطانوی وزیرِاعظم نے ٹرمپ سے بات کی، جس کے بعد امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر برطانوی فوجیوں کی تعریف کرتے ہوئے انھیں تمام جنگجوؤں میں سے عظیم ترین قرار دیا۔

ٹرمپ نے جمعرات کے روز فاکس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں نیٹو افواج کے بارے میں کہا تھا کہ ’’ہمیں کبھی ان کی ضرورت نہیں پڑی۔ ہم نے واقعی کبھی ان سے کچھ مانگا ہی نہیں۔ وہ کہیں گے کہ انھوں نے افغانستان میں کچھ فوجی بھیجے اور انھوں نے بھیجے بھی، مگر وہ ذرا پیچھے رہے، محاذِ جنگ سے کچھ فاصلے پر۔‘‘

ان بیانات کے بعد افغانستان میں خدمات انجام دینے والے فوجیوں کے اہلِ خانہ، سابق فوجیوں اور ویسٹ منسٹر سمیت عالمی سطح کے سیاست دانوں کی جانب سے شدید ردِعمل سامنے آیا اور ٹرمپ سے معافی کا مطالبہ کیا گیا۔ شہزادہ ہیری نے کہا کہ فوجیوں کی قربانیوں کا احترام کیا جانا چاہیے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں