بدھ, جولائی 15, 2026
اشتہار

ایران نے معاہدے کی شرائط لیک کر دیں، ٹرمپ کی سوشل ٹرتھ پر غصہ بھری پوسٹ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن (13 جون 2026): ایران سے معاہدے کی تفصیلات سامنے آنے پر ڈونلڈ ٹرمپ ایران پر برہم ہو گئے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے متعلق مبینہ جنگ بندی معاہدے کی شرائط سامنے آنے کے بعد ایران پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معلومات غلط اور جھوٹی ہیں۔

انھوں نے جمعے کے روز اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں کہا کہ شائع ہونے والی شرائط ’’فیک نیوز‘‘ ہے اور ان کا اس معاہدے سے کوئی تعلق نہیں جو بقول اُن کے تحریری طور پر طے پا چکا ہے۔

صدر ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں ایرانیوں کا نا مناسب انداز میں ذکر کرتے ہوئے کہا ’’ان لوگوں کے ساتھ معاملہ کرنا، ان کے ساتھ نیک نیتی سے بات چیت ناممکن ہے۔‘‘

اس صورت حال سے اس بات کی نشان دہی ہوتی ہے کہ امریکا ایران معاہدے میں ممکنہ پیش رفت ابھی غیر یقینی ہے، حالاں کہ ٹرمپ نے جمعرات کو کہا تھا کہ ایک معاہدہ ’’منظور ہو چکا ہے‘‘ اور اس پر دستخط چند دن میں ہو سکتے ہیں۔


متحدہ عرب امارت نے ایران کو 3 ارب ڈالر منتقلی کی خبر کی تردید کر دی


دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے جمعے کے روز ایکس پر کہا کہ جنگ بندی کے سلسلے میں معاہدہ (اسلام آباد مفاہمتی یادداشت) ماضی کی نسبت بے حد قریب ہے۔ انھوں نے میڈیا سے اپیل کی کہ جب تک شرائط حتمی طور پر طے نہیں ہو جاتیں، قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔ بعد ازاں ٹرمپ نے ان کا یہ پیغام اپنے ٹرتھ سوشل اکاؤنٹ پر شیئر بھی کیا۔

ادھر امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایران کے منجمد اثاثے بحال کرنے کی تردید کر دی ہے، سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر انھوں نے لکھا کہ ایران کو کوئی نقد رقم نہیں دی جا رہی، معاہدے پر دستخط کے عوض کوئی فنڈ جاری نہیں ہوگا، صرف ملاقات یا معاہدے پر ایران کو رقم نہیں ملے گی۔

جے ڈی وینس نے کہا معاہدہ امریکی اور اتحادیوں کے مفادات کو ترجیح دینے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے، اگر ایران نے خود پر عائد شرائط پوری کر دیں تو ایران اور پورے خطے کے لیے رقومات جاری کر دی جائیں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں