کراچی : امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ جو اپنی بےہنگم اور لااُبالی طبیعت کی وجہ سے پہلے ہی بہت بدنام ہیں اور اب بدلتے بیانوں نے ان کی شخصیت کے عدم توازن کو مزید آشکار کردیا ہے، پاکستان کو دھمکیاں دینے والے ٹرمپ سے کوئی ہاتھ ملانا بھی پسند نہیں کرتا۔
پاکستان کو وہ شخص دھمکیاں دے رہا ہے، جسے خود امریکا میں سخت ناپسند کیا جاتا ہے، بیرون ملک دوروں پر چلا جائے تو لوگ ہاتھ ملانا تک پسند نہیں کرتے۔
اس کے علاوہ ٹرمپ کے مسخرے پن سے تو سب ہی واقف ہیں، عجیب و غریب شکلیں بنانا، چیل کوؤں سے چھیڑ خانی کرنا موصوف کے مشغلے ہیں۔
انہیں امریکہ کی صدارت تو مل گئی لیکن ان کے اتحادیوں نے انہیں دل سے قبول نہیں کیا، غیر تو پھر غیر ہیں، ٹرمپ کی تو گھر میں بھی نہیں چلتی ان کی اپنی بیوی کئی دفعہ ان کا ہاتھ جھٹک چکی ہیں۔
صدارت کا منصب سنبھالنے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف امریکا میں کئی مرتبہ احتجاجی مظاہرے بھی ہو چکے ہیں، ٹرمپ کے مسخرے پن کا مذاق اڑاتے ہوئے کئی لوگ ان کا روپ دھارے سڑکوں پر اوٹ پٹانگ حرکتیں کرتے پھرتے ہیں، شاید امریکی عوام انہیں صدر بنا کر پچھتا رہے ہوں گے۔
امریکی ٹی وی اینکر نے ٹرمپ کو خبطی بوڑھا قرار دے دیا
ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکا کے لیے شرمندگی کا باعث سمجھا جاتا ہے، ایک امریکی ٹیلی ویژن چینل پر خاتون اینکر نے ڈونلڈ ٹرمپ کو خبطی بوڑھا قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ آپ امریکا کے صدر ہیں بچوں کی طرح حرکتیں بند کریں۔
ٹی وی اینکر کا مزید کہنا تھا کہ خبطی بوڑھے کو کوئی سمجھائے کہ وہ اب امریکا کا صدر ہے، اپنے ٹوئٹس کو کنٹرول نہیں کرسکتے تو ٹویٹ کرنا بند کردو۔
مزید پڑھیں: ہم نے امداد دی، پاکستان نے دھوکا دیا، اب ایسا نہیں ہوگا امریکی صدر کی ہرزہ سرائی
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔