جمعرات, مئی 21, 2026
اشتہار

ترک صدر کی وائٹ ہاؤس میں میزبانی کروں گا، ڈونلڈ ٹرمپ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن (20 ستمبر 2025): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ جلد ہی ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی وائٹ ہاؤس میں میزبانی کریں گے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا میں 25 ستمبر کو ترک صدر اردوان کی وائٹ ہاؤس میں میزبانی کروں گا، ان کے ساتھ ہم کئی تجارتی اور فوجی معاہدوں پر کام کر رہے ہیں۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ معاہدوں میں بوئنگ طیاروں کی بڑی سطح پر خریداری بھی شامل ہے، ایف 16 اور ایف 35 پر بھی مذاکرات ہوں گے، اور ہم ان معاہدوں کے مثبت انداز میں مکمل ہونے کی توقع رکھتے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے کہا امریکا میں تاریخی سرمایہ کاری آ رہی ہے، یوکرین جنگ سے بھی پیسہ کما رہے ہیں اور امریکا کا اسلحہ فروخت ہو رہا ہے، کرپٹ پوسٹل ووٹنگ کے باوجود صدارتی الیکشن جیتا، اور اب حکومتی اصلاحات سے جرائم میں کمی آ رہی ہے، وہ جرائم کر رہے ہیں ہم ان کے خلاف نبرد آزما ہیں، ہمیں چارلی کرک کے سیاسی قتل کی مذمت کرنی چاہیے۔

ایچ ون بی ویزے کی قیمت ایک لاکھ ڈالر مقرر، امریکا کے گولڈ کارڈ ویزے کے لیے کتنی رقم دینی ہوگی؟

ان کا کہنا تھا کہ چارلی کرک ٹک ٹاک پر بے حد مشہور تھا، کرک کی خواہش تھی ٹک ٹاک ڈیل فائنل ہو، اب یہ ڈیل تکمیل کے قریب ہے اور مذاکرات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں، معاہدے پر دستخط رسمی کارروائی ہوگی۔

امریکی صدر نے کہا چین سے روس یوکرین جنگ اور غزہ پر بات چیت جاری ہے، روس کی جانب سے ایسٹونیا کی فضائی حدود کی خلاف ورزی قابل تشویش ہے، روس اور یوکرین جنگ رکوانے پر بھی چینی صدر سے گفتگو ہوئی، چینی صدر بھی چاہتے ہیں کہ یہ جنگ ختم ہو۔

ٹرمپ نے کہا بگرام ایئربیس کو کسی صورت نہیں چھوڑنا چاہیے تھا، بگرام ایئر بیس کی واپسی کے لیے افغانستان سے بات کر رہے ہیں، افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کا طریقہ کار شرمندگی تھا، جوبائیڈن نے کئی افراد کو غیر قانونی طور پر معافی دی، بائیڈن نے 350 ارب ڈالر بھی یوکرین جنگ میں جھونک دیے، اب یوکرین جنگ سے پیسہ کما رہے ہیں ہمارا دفاعی سامان خریدا جا رہا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں