واشنگٹن (12 فروری 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا پسندیدہ لفظ ’’ٹیرف‘‘ ہے۔
گزشتہ روز اسرائیلی وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے بتایا ’’ٹیرف میرا پسندیدہ لفظ ہے، ٹیرف کی وجہ سے ہمارا تجارتی خسارہ 78 فی صد کم ہو گیا۔‘‘
ڈونلڈ ٹرمپ نے اس موقع پر کہا ’’میری انرجی پالیسی امریکا کے بہترین مفاد میں ہے، میں ونڈ انرجی کے حق میں نہیں ہوں، میری صدارت کے پہلے سال میں کان کنوں کی اجرتوں میں 2200 ڈالر اضافہ ہوا، امریکا توانائی پیدا کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے، اور امریکی کوئلہ دنیا بھر میں سب سے اچھا ہے۔‘‘
نیتن یاہو سے ملاقات کے بعد جاری بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ملاقات میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا لیکن انھیں بتا دیا اگر ایران سے معاہدہ ممکن ہوا تو یہی ہماری ترجیح ہوگی۔
ایران نے اپنے میزائل پروگرام پر سمجھوتہ کرنے سے انکار کر دیا
ٹرمپ نے کہا میں نے اس بات پر زور دیا کہ ایران سے مذاکرات جاری رہنے چاہئیں، اگر معاہدہ ممکن نہ ہو سکا تو پھر نتائج کا انتظار کرنا ہوگا، پہلے ایران نے معاہدہ نہ کرنے کے فیصلے کو بہتر سمجھا تھا، ایران کے معاہدہ نہ کرنے کے فیصلے کے بعد مڈ نائٹ ہیمر حملہ کیا گیا، امید ہے کہ اس بار ایران زیادہ معقول اور ذمہ دار رویہ اختیار کرے گا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


