پیر, جون 8, 2026
اشتہار

ٹرمپ کی فلوریڈا کے خصوصی انتخابات میں ووٹ دینے کی اپیل

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا کے خصوصی انتخابات میں عوام سے ووٹ دینے کی اپیل کردی ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا کے خصوصی انتخابات میں اسٹیٹ ہاؤس ڈسٹرکٹ 87 کے امیدوار جون میپلز کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے کہا ہے کہ جون میپلز کامیاب بزنس مین اور عوامی رہنما ہیں، بہترین قانون ساز ثابت ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ معیشت کی ترقی، ٹیکس میں کمی، سیکیورٹی اور فوج کی حمایت ہماری ترجیح ہوگی، ووٹرز بڑی تعداد میں نکل کر جون میپلز کو کامیاب بنائیں۔

ایران کے قابل احترام رہنما سے بات چیت جاری ہے، ٹرمپ

امریکی صدر نے اپنے پیغام میں کہا کہ جون میپلز آپ کو کبھی مایوس نہیں کریں گے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں