تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

ڈونلڈ ٹرمپ کی رمضان المبارک کی آمد پر مسلمانوں کو مبارکباد

واشنگٹن : امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی رمضان المبارک کی آمد پر مسلمانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ رمضان میں مسلمان ضرورت مندوں کی مددکرتے ہیں، امریکا کا آئین تمام مذاہب پرعملدرآمد کی آزادی دیتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے بابرکت مہینے رمضان کی آمد پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ امریکا اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد دیتا ہوں، رمضان میں مسلمان ضرورت مندوں کی مدد کرتے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ رمضان ہمیں یاد دلاتا ہے کہ کس طرح مسلمان امریکا میں مذہبی ہم آہنگی بڑھا رہے ہیں، امریکا کا آئین تمام مذاہب پرعملدرآمد کی آزادی دیتا ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ رمضان المبارک کے مہینے کے دوران مسلمان بھائی چارے اور نماز کے ذریعہ قرآن کریم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کی یاد دلاتے ہیں، بہت سے اس مقدس وقت میں عبادت کرتے ہیں، روزے رکھتے، نماز اور قرآن پڑھتے اور عطیات دیتے ہیں۔

دوسری جانب رمضان کی آمد کے ساتھ ہی نیو یارک پولیس نے مساجد کے ارد گرد سیکیورٹی بڑھا دی ہے جبکہ واشنگٹن، شکاگو، اور دیگر شہروں میں بھی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اسلام اور مسلمانوں کے خلاف کئی بیانات دے چکے ہیں، جن پر انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا جبکہ مسلمانوں کے امریکا میں داخلے پرپابندی کے بیانات دیتے رہے ہیں اور کئی مسلم ممالک پر پابندی بھی عائد کر چکے ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -