تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ برطانیہ، عوام کا شدید احتجاج

لندن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ برطانیہ کے موقع پر عوام کی جانب سے شدید احتجاج کیا جارہا ہے، مظاہرین نے احتجاجاً بے بی ٹرمپ غبارے کو بھی اڑایا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ برطانیہ کے موقع پر عوام کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا، مظاہرین کی جانب سے تیار کردہ بے بی ٹرمپ غبارے کو اڑا کر احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔

برطانوی پولیس کی جانب سے مظاہروں کے خدشے کے پیش نظر سیکیورٹی انتہائی سخت کی گئی ہے جبکہ بعض مقامات پر مظاہرین جمع ہوئے اور انہوں نے امریکی صدر کے خلاف نعرے بازی کی۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پہلے دورہ برطانیہ کے دوران بریگزٹ ڈیل کے حوالے سے برطانوی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ بریگزٹ ڈیل پر عمل درآمد کے بعد برطانیہ اور امریکا کے درمیان تجارت مشکل میں پڑ جائے گی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانوی خبر رساں اداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’بریگزٹ ڈیل کے حوالے سے برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے کو بہت سمجھایا تھا مگر انہوں نے میرے مشورے پر عمل نہیں کیا‘۔

دوسری جانب برطانوی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ’بریگزٹ ڈیل کے بعد برطانیہ اور امریکا کو اپنے تعلقات مزید آگے بڑھانے کا موقع ملا گا۔

مزید پڑھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ گئے

خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اہلیہ میلانیا ٹرمپ کے ہمراہ چار روزہ سرکاری دورے پر لندن کے اسٹینسٹیڈ ایئرپورٹ پہنچے جہاں مظاہروں کے پیش نظر انہیں سڑک کے بجائے بذریعہ ہیلی کاپٹر امریکی سفیر کی رہائش گاہ لے جایا گیا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک’پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -