تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

ڈونلڈٹرمپ آج 45ویں امریکی صدر کاحلف اٹھائیں گے

واشنگٹن : نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے، حلف برداری کی تقریب کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں جبکہ پاکستان سےسابق صدرآصف زرداری بھی شرکت کریں گے۔

منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج امریکہ کے 45ویں صدر کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے، حلف برداری کی تقریب پاکستانی وقت کے مطابق رات10 بجے واشنگٹن ڈی سی میں منعقد کی جائے گی۔

واشنگٹن ڈی سی میں ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں،سیکورٹی کے انتظامات سخت ہیں، اس موقع پر دو اعشاریہ سات ایکڑ مربع میل رقبہ تمام ٹریفک کیلئے بند اور نو فلائی زون ہوگا، جبکہ بارہ سیکورٹی ایجنسیوں اور پولیس کے 28ہزار اہلکار ٹرمپ کی حفاظت کریں گے۔

rump-1

امریکی میڈیا کے مطابق تقریب حلف برداری میں آٹھ لاکھ افراد کی شرکت متوقع ہے۔تقریب میں ہیلری کلنٹن،سابق امریکی صدربل کلنٹن،جمی کارٹر،جارج بش اورسابق صدر آصف زرداری شرکت کریں گے۔ جبکہ تقریب میں کسی غیر ملکی وفود کو شرکت کی دعوت نہیں دی گئی۔

ڈونلڈٹرمپ کی تقریب حلف برداری امریکی تاریخ کی مہنگی ترین حلف برداری کی تقریب ہے، جس پر بیس کروڑ ڈالر کے اخراجات متوقع ہیں۔

trump-12

دوسری جانب ٹرمپ کی حلف برداری کے موقع پر ہزاروں افراد احتجاج کرینگے، جنہیں روکنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -