بدھ, جون 17, 2026
اشتہار

چار سال قبل ’نیو کلیئر ہولو کاسٹ‘ ہو سکتا تھا، ٹرمپ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن (18 مارچ 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نئی اصطلاح پیش کر دی ہے، ان کا کہنا ہے کہ اگر انھوں نے اوباما کا ایران کے ساتھ معاہدہ ختم نہ کیا ہوتا تو چار سال قبل ’نیو کلیئر ہولو کاسٹ‘ ہو سکتا تھا۔

وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اوباما کے ایران نیو کلیئر معاہدے کو ختم نہ کرنے کی صورت میں چار سال قبل نیو کلیئر جنگ ہو جاتی یا نیو کلیئر ہولوکاسٹ ہو سکتا تھا۔

انھوں نے کہا ایران ہمیشہ سے ایک بڑا خطرہ رہا ہے، اگر ہمارے ساتھ کام کرنے والا کوئی شخص یہ سمجھتا ہے کہ ایران کوئی خطرہ نہیں ہے تو ہمیں ایسے لوگوں کی ضرورت نہیں ہے، یہ لوگ سمجھدار نہیں ہیں، حفاظت نہیں کرنے والے نہیں ہیں۔

اسرائیل ایران جنگ سے متعلق تمام خبریں یہاں پڑھیں

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ابھی جنگ فوری طور پر نہیں رکے گی، اس جنگ میں نیٹو سے کوئی مدد نہیں ملی، ہمیں کسی کی مدد کی ضرورت نہیں لیکن نیٹو احمقانہ غلطی کر رہا ہے، امریکا جیسے طاقتور ملک کے صدر کے طور پر کہنا چاہتا ہوں ہمیں کسی کی مدد کی ضرورت نہیں ہے۔

امریکی صدر نے برطانوی وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سابق برطانوی وزیرِ اعظم ونسٹن چرچل کا مجمسہ تو مجھ کو وائٹ ہاؤس میں چاہیے لیکن سر کیئر اسٹارمر نہیں چاہیے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں