جمعہ, مئی 8, 2026
اشتہار

ایران امریکا مذاکرات کے دوران امریکی صدر کہاں تھے؟

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن(12 اپریل 2026): اسلام آباد میں جس وقت ایران امریکا مذاکرات جاری تھے، امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ میامی میں یو ایف سی کی فائٹ دیکھ رہے تھے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں امریکا اور ایران کے درمیان اعلیٰ سطح کے امن مذاکرات کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فلوریڈا کے شہر میامی میں یو ایف سی کے ایک مقابلے میں شریک تھے۔ اس موقع پر ان کے خاندان کے افراد اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو بھی ان کے ہمراہ تھے۔

دوسری جانب امریکی نائب صدر جے ڈی وینس پاکستان کے دارالحکومت میں ایرانی حکام کے ساتھ ہونے والے طویل مذاکرات میں امریکی وفد کی قیادت کر رہے تھے۔

امریکی نائب صدر اور ایرانی وفد کی 46 سال بعد پہلی ملاقات، وائٹ ہاؤس کی تصدیق

اتوار کی صبح مذاکرات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے وینس نے بتایا کہ وہ 21 گھنٹے جاری رہنے والے ان مذاکرات کے دوران صدر ٹرمپ کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے یاد نہیں کہ گزشتہ 21 گھنٹوں میں ہماری کتنی بار بات ہوئی شاید آدھا درجن یا ایک درجن بار،  ہم اپنی ٹیم کے ساتھ مسلسل رابطے میں تھے کیونکہ ہم نیک نیتی کے ساتھ مذاکرات کر رہے تھے۔

یاد رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے یہ انتہائی اہم مذاکرات تقریباً 21 گھنٹے کے مسلسل سیشن کے بعد کسی بھی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہو گئے، جس کے بعد امریکی نائب صدر اتوار کو پاکستان سے روانہ ہو گئے۔

پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے اس مذاکراتی عمل کے بعد وینس نے تصدیق کی کہ اگرچہ بات چیت جامع تھی، لیکن دونوں فریقین کسی معاہدے پر پہنچنے میں ناکام رہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم 21 گھنٹے تک اس عمل میں مصروف رہے، اچھی خبر یہ ہے کہ ہماری بامعنی گفتگو ہوئی، لیکن بری خبر یہ ہے کہ ہم کسی ڈیل تک نہیں پہنچ سکے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں