تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

ایران کے جوہری ہتھیاروں تک راستہ ہرحال میں روکیں گے، ٹرمپ

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران جوہری ڈیل سے دستبردار نہیں ہورہے، پاسداران انقلاب پر سخت پابندیاں لگا کر ایران کے جوہری ہتھیاروں تک راستہ ہرحال میں روکیں گے۔ ایرانی صدرحسن روحانی  کا کہنا ہے کہ امریکا آج جتنا تنہا ہے پہلے کبھی نہیں تھا، تنہا جوہری ڈیل ختم نہیں کرسکتا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر نے تہران پالیسی کا اعلان کردیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران جوہری ڈیل سے دستبردار نہیں ہورہے، پاسداران انقلاب پر سخت پابندیاں لگائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایران سےمتعلق پالیسی پرنظرثانی کی ہے، ایران کے جوہری ہتھیاروں تک راستہ ہرحال میں روکیں گے۔ کانگریس سےکہوں گاایران ڈیل کی خامیوں کا جائزہ لے، وائٹ ہاؤس میں پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے ٹرمپ نے پاسداران انقلاب پر دہشت گردوں کی معاونت کا الزام بھی لگایا۔

انہوں نے کہا کہ ظلم کےشکارایرانی عوام سے اظہاریکجہتی کرتےہیں، ایران جوہری ہتھیار حاصل نہ کرےاس کیلئے اقدامات کر رہےہیں۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کی جانب سےبڑھتےہوئےخطرات کےباعث پابندیاں عائد کی گئی تھیں، یہ پابندیاں سابق امریکی انتظامیہ نےایران پرعائد کی تھیں، ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ امریکا کا بدترین فیصلہ تھا، ایران مشرق وسطیٰ میں دہشت گردنیٹ ورک کوسپورٹ کررہاہے، 1979میں تہران میں امریکی سفارت خانے کے واقعے کو بھلایا نہیں جاسکتا۔


مزید پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران سے جوہری معاہدہ ختم کرنے کا فیصلہ


امریکی صدر نے واضح کیا کہ تہران جوہری ڈیل پر روح کے مطابق عمل نہیں کررہا، معاہدہ کسی بھی وقت ختم کرسکتے ہیں۔

امریکا تنہا جوہری ڈیل ختم نہیں کرسکتا، حسن روحانی 

دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران پالیسی پر ایرانی صدر حسن روحانی نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ امریکا آج جتنا تنہا ہے پہلے کبھی نہیں تھا، امریکا تنہا جوہری ڈیل ختم نہیں کرسکتا۔

ایرانی صدرکا کہنا تھا کہ برطانیہ، جرمنی اور فرانس نے بھی جوہری معاہدے پر کاربند رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -