تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ٹرمپ اور مودی میں نام بگاڑنے کا مقابلہ، ویڈیو وائرل

احمد آباد: امریکی صدر کے دورہ بھارت کے دوران وزیراعظم نریندر مودی نے ڈونلڈ ٹرمپ کا نام بگاڑ دیا جب کہ امریکی صدر نے بھی کرارا جواب دیتے ہوئے بھارتی اسٹارز بلے کرکٹرز کے نام بگاڑ دیے۔

احمد آباد میں کرکٹ کے سب سے بڑے اسٹیڈیم میں نام بگاڑنے کا مقابلہ چل پڑا، مودی نے پہلے امریکی صدر کا نام بگاڑا تو ٹرمپ نے بھی بھارتی کرکٹرز کا نام بگاڑ کر حساب چکتا کردیا۔

https://www.facebook.com/DhruvRatheePage/videos/199474434755487/

امریکی صدر کی آمد پر استقبالی کلمات میں بھارتی وزیراعظم خوشی کے مارے اپنے حواس پر قابو نہ رکھ سکے اور ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹھیک سے نام لینا بھول گئے، نریندر مودی نے ڈونلڈ ٹرمپ کو "ڈونالڈ ٹرمپ” کہہ ڈالا۔

اپنے دوست کی جانب سے نام بگاڑنے کے مقابلے میں امریکی صدر بھی پیچھے نہ رہے اور بھارتی لیجنڈری بیٹسمین سچن ٹنڈولکر کا نام خراب کردیا۔

ٹرمپ نے کہا کہ یہ وہ ملک ہے جہاں”سوچن ٹنڈولکررر، اور ویروت کولی ” جیسے دنیائے کرکٹ کے بڑے کھلاڑیوں پر لوگ خوش ہوتے ہیں۔

تقریر میں ڈونلڈ ٹرمپ کو دونوں کا نام لینے میں دشواری کا سامنا رہا اور سوچ سمجھ کر الفاظ ادا کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

نریندر مودی اور ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نام بگاڑنے کی مضحیکہ خیز ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں اور لوگ اس پر اپنے اپنے انداز میں ردعمل دے رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -