تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

جرمنی کو مکمل طور پر روس کنٹرول کررہا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

برسلز/برلن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو کے منعقدہ سربراہی اجلاس میں کہا ہے کہ ’جرمنی کو مکمل طور پر روس کنٹرول کررہا ہے جو مغربی ممالک کی اتحادی تنظیم کے ٹھیک نہیں ہے‘۔

تفصیلات کے مطابق یورپی یونین کے رکن ملک بیلجیم میں منعقد ہونے والے نیٹو کے سرربراہی اجلاس کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا ہے کہ جرمن حکومت کی جانب سے روس سے درآمد کی جانے والی قدرتی گیس بہت بڑا سیکیورٹی خدشہ ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سربراہی اجلاس کے دوران مغربی اتحاد نیٹو کے چیف جینس اسٹالٹن برگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’یہ بات نیٹو کے لیے بہت غلط ہے کہ جرمنی کو مکمل طور پر روس کنٹرول کررہا ہے‘۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے تجویز پیش کی کہ جرمنی روس سے 70 فیصد قدرتی گیس در آمد کرے، جبکہ تازہ اعداد و شمار کے تحت جرمنی 50 اشاریہ 75 فیصد گیس درآمد کررہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر نے نیٹو کے رکن یورپی ممالک پر نیٹو آپریشنز کے لیے کم رقم خرچ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ جرمن حکومت پر اکثر نیٹو کے لیے کم بجٹ مختص کرنے پر تنقید کا نشانہ بناتے رہتے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق نیٹو کی رکن ریاستوں کی سلامتی اور دفاع کے لیے سب سے زیادہ مالی وسائل امریکا خرچ کر رہا ہے، جبکہ ہر ملک کو اپنے حصے کا مالی بوجھ خود اٹھانا چاہیے۔

خیال رہے کہ نیٹو سربراہی اجلاس کے ایک ہفتے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے درمیان ہیلسنکی میں پہلی ملاقات ہوگی، ٹرمپ نے دوران اجلاس یہ کہہ کر ’آئندہ پیر کو پیوٹن کے ساتھ ہونے والی نیٹو سربراہی اجلاس سے زیادہ مشکل ہے‘۔

دوسری جانب یورپی یونین کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے امریکا پر الزام عائد کیا ہے کہ ’ڈونلڈ ٹرمپ آئے روز یورپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں‘۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر کہا ہے کہ’ڈئیر امریکا، اپنے اتحادیوں کی قدر کرو کہ تمہارے پاس زیادہ اتحادی نہیں ہیں‘ـ


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

- Advertisement -