تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

امریکہ شام پردوبارہ حملے کے لیے تیار ہے‘ ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بشارالاسد کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر شام نے دوبارہ کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا تو امریکہ اس پردوبارہ حملے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق شام پر امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے حملے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شامی حکومت کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ شام پردوبارہ حملے کے لیے تیار ہے۔

امریکہ، برطانیہ اور فرانس کی جانب سے حملوں کے بعد سلامتی کونسل کے اجلاس میں روس نے شام پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے قرارداد پیش کی لیکن وہ مسترد کردی گئی۔

سلامتی کونسل کے اجلاس میں صرف تین ممالک نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا جن میں روس، چین اور بولیویا شامل ہیں جبکہ آٹھ رکن ممالک نے قرارداد کے خلاف ووٹ دیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپرامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام پرکیے جانے والے حملے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ شب ایک مکمل کارروائی کی گئی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے فرانس اور برطانیہ کو ان کی دانشمندی اور بہترین فوجی طاقت پرشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس سے بہتر نتیجی نہیں سکتا تھا، مشن تکمیل کو پہنچا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی وزیردفاع جیمزمیٹس کا کہنا تھا کہ شام پرامریکہ اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے کیے جانے والے حملے کا مقصد شامی صدربشارالاسد کو سخت پیغام دینا ہے کہ آئندہ کیمیائی حملوں سے بازرہے۔

امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے شام پرحملہ کردیا

واضح رہے کہ 13 اور 14 اپریل کی درمیانی شب امریکہ نے برطانیہ اور فرانس کے تعاون کے ساتھ شام میں کیمیائی تنصیبات پر میزائل حملے کیے تھے، جس کے نتیجے میں شامی دارالحکومت دمشق دھماکوں کی آوازوں سے گونج اٹھا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -