اتوار, مئی 10, 2026
اشتہار

امریکی صدر نے بی بی سی کے خلاف 10 ارب ڈالر ہرجانے کا مقدمہ دائر کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

واشگنٹن (16 دسمبر 2025): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بی بی سی کے خلاف 10 ارب ڈالر ہرجانے کا مقدمہ دائر کر دیا۔

روئٹرز کے مطابق ٹرمپ نے پیر کے روز میامی کی وفاقی عدالت میں 6 جنوری کی تقریر میں ترمیم پر بی بی سی کے خلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ دائر کر دیا ہے، اور دس ارب ڈالر تک ہرجانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ٹرمپ کی 6 جنوری کی ایک تقریر کے ترمیم شدہ کلپس سے یہ تاثر دیا گیا تھا کہ انھوں نے اپنے حامیوں کو امریکی کیپیٹل پر حملہ کرنے کی ہدایت دی تھی۔

اس مقدمے کے ذریعے ٹرمپ نے میڈیا کوریج کے خلاف اپنی قانونی جدوجہد کو بین الاقوامی سطح تک پھیلا دیا ہے، صدر نے برطانیہ کے سرکاری ملکیتی نشریاتی ادارے پر الزام لگایا کہ اس نے 2021 کی تقریر کے حصوں کو جوڑ توڑ کے ذریعے پیش کر کے انھیں بدنام کیا۔

میکسیکو میں طیارہ عمارت سے ٹکرا گیا، 7 افراد ہلاک

ان حصوں میں ایک وہ تھا جس میں انھوں نے حامیوں کو کیپیٹل کی طرف مارچ کرنے کو کہا، اور دوسرا وہ جس میں انھوں نے کہا تھا کہ ’’پورے زور سے لڑو‘‘۔ تاہم اس ایڈیٹنگ میں وہ حصہ شامل نہیں کیا گیا جس میں ٹرمپ نے پُرامن احتجاج کی اپیل کی تھی۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے مقدمے میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ بی بی سی نے ان کی ہتکِ عزت کی اور فلوریڈا کے اس قانون کی خلاف ورزی کی جو فریب دہی اور غیر منصفانہ تجارتی طریقوں پر پابندی عائد کرتا ہے۔ انھوں نے مقدمے کے 2 نکات میں سے ہر ایک کے لیے 5 ارب ڈالر ہرجانے کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ بی بی سی نے ٹرمپ سے معافی مانگی ہے، فیصلے میں غلطی تسلیم کی ہے اور اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ اس ترمیم سے یہ غلط تاثر پیدا ہوا کہ ٹرمپ نے براہِ راست پُرتشدد کارروائی کی اپیل کی تھی۔ تاہم نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ اس کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کی کوئی قانونی بنیاد موجود نہیں ہے۔

مقدمے میں ٹرمپ نے کہا کہ بی بی سی نے اپنی معذرت کے باوجود ’’نہ تو اپنی غلطی پر حقیقی پشیمانی کا اظہار کیا ہے اور نہ ہی مستقبل میں صحافتی بدسلوکیوں کو روکنے کے لیے کوئی بامعنی ادارہ جاتی اصلاحات کی ہیں۔‘‘

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں