تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

واشنگٹن: ڈونلڈٹرمپ کی مہم کے انچارج پال مینا فورٹ مستعفی

واشنگٹن : امریکا میں انتخابی سرگرمیاں عروج پر ہیں، ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے انچارج مستعفی ہوگئے۔

صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے مینافورٹ کے استعفے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ  پال مینافورٹ نے استعفے کی پیشکش کی اور میں نے اسے منظور کر لیا ہے۔

ڈونلڈٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ مینا فورٹ کے کام کی بہت قدر کرتے ہیں اور انتخابی مہم جس مقام پر ہے، اس میں مینا فورٹ کی کاوشوں کا بہت دخل ہے، مینا فورٹ کو دو ماہ پہلے ہی ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کا انچارج مقرر کیا گیا تھا۔

ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ پال مینا فورٹ کے مستعفیٰ ہونے کی وجوہات کیا ہیں۔

البتہ حالیہ کچھ دنوں میں ذرائع ابلاغ میں ایسی خبریں چھپی تھیں جن کے مطابق وہ یوکرین کے روس نواز صدر کے مشیر کے طور پر کام کرتے رہے ہیں۔


 مزید پڑھیں : ڈونلڈ ٹرمپ نے پھر انتخابی اسٹاف بدل دیا


اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر اپنی انتخابی مہم کی ٹیم میں ردوبدل کیا تھا، ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کی ٹیم کی نگرانی اسٹیفن بینن کی سونپ دی، بینن ایک انتہائی معتبر نیوز ویب سائٹ برائٹ بارٹ کے ایگزیکٹیو چیئرمین ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی مہم کے سابق چیئرمین پال منفورٹ بھی الیکشن کمپین میں اپنے فرائض انجام دیں گے، اسی طرح ریپبلکن امیدوار کی سینیئر مشیر کیلیئین کانوے کو انتخابی مہم چلانے والی ٹیم کا منیجر بنا دیا گیا ہے۔


 مزید پڑھیں :  واشنگٹن : 50ری پبلکن رہنماؤں کا ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف کھلا خط


ڈونلڈ ٹرمپ کے متعدد متضاد بیانات کے بعد ان کی مقبولیت میں مسلسل کمی ہو رہی ہے جبکہ رپبلکن پارٹی کے کئی اعلیٰ عہدیداروں نے بھی ٹرمپ کی مخالفت کرتے ہوئے انھیں امریکی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دیا ہے۔

Comments

- Advertisement -