منگل, مارچ 17, 2026
اشتہار

ایران پہلے کے مقابلے میں اب معاہدے کے لیے زیادہ تیار ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن (07 فروری 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایئر فورس ون میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایران سے مذاکرات اچھے رہے، اگلے ہفتے دوبارہ مذاکرات ہوں گے۔

امریکی صدر نے کہا کہ ایران سے مذاکرات کے نتائج اچھے آئے، وہ معاہدہ کرنا چاہتا ہے، دونوں فریق ڈیل کے قریب ہیں، اب ایران سے مذاکرات کا دوسرا مرحلہ اگلے ہفتے کے شروع میں ہوگا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ایران ڈیڑھ سال پہلے کے مقابلے میں اس بار معاہدے کے لیے زیادہ تیار ہے، اس کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں، ہم ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں دیکھنا چاہتے۔

مذاکرات کے ساتھ امریکا نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیں

واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے اعلیٰ عہدے داروں کے درمیان جوہری مذاکرات عمان میں ہو رہے ہیں، گزشتہ روز ہونے والے مذاکراتی دور کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ امریکا سے مذاکرات کی اچھی شروعات ہوئی ہے، مسقط میں امریکا سے تبادلہ اچھا اور مذاکرات کا مثبت آغاز تھا۔

انھوں نے کہا کہ امریکا سے جوہری مذاکرات جاری رکھنے کے لیے مفاہمت کی ہے، مذاکرات بالواسطہ ہوئے اور دونوں فریقین کے خیالات، تحفظات ایک دوسرے تک پہنچائے گئے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں