تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

اگر معاہدہ نہ کیا تو کم جونگ ان کا قذافی جیسا اختتام ہوسکتا ہے: امریکی صدر کی دھمکی

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کے خلاف دھمکی آمیز رویہ اپناتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ جوہری معاہدے کر لیتے ہیں تو بات بن سکتی ہے ورنہ کم جونگ ان کا معمر قذافی جیسا اختتام ہوسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 2011 میں لیبیا کے حاکم معمر قذافی کے خلاف ایک انقلابی تحریک اٹھی تھی جس کے ذریعے قذافی کا تختہ الٹتے ہوئے انہیں ہلاک کر دیا گیا تھا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اس جیسا حال کرنے کی دھمکی کم جونگ ان کو دی ہے۔

وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر کم جونگ ان جوہری معاہدے کر لیتے ہیں تو ان کے تحفظ کی ضمانت دی جائے گی اور ان کے ملک کی لیبیا کے حکمران معمر قذافی جیسی تقدیر نہیں ہو گی، اگر اس طرح کا کوئی معاہدہ طے نہیں پاتا تو نتائج بڑے سنگین ہوں گے۔


شمالی کوریا کےرہنما کم جونگ ان سےملاقات میں معاہدہ ہوسکتا ہے‘ ڈونلڈ ٹرمپ


امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اگر ایک کامیاب جوہری معاہدہ طے پاجاتا ہے تو اس کے بدلے شمالی کوریا کو بڑے پیمانے پر رعایت دی جائیں گی جس کی میں خود یقین دہانی کراتا ہوں، البتہ میں خود بھی شمالی کودیا کو ایک خوش حال اور ترقی کرتا ملک دیکھنا چاہتا ہوں۔


کم جونگ ان سے ملاقات ایک بڑی کامیابی ہوگی‘ ڈونلڈ ٹرمپ


یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 9 مارچ کو وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ملاقات کا دعوت نامہ بھیجا تھا جسے امریکی صدر نے قبول کیا تھا تاہم گذشتہ دنوں شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کرنے سے انکار کر دیا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -