تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

امریکی صدرنےسی آئی اے کےسابق ڈائریکٹرکی سیکیورٹی کلیئرنس منسوخ کردی

واشنگٹن: امریکی صدرنے سی آئی اے کے سابق ڈائریکٹر جان برینن کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کی سیکیورٹی کلیئرنس منسوخ کردی۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف بیان دینے پرسی آئی اے کے سابق ڈائریکٹر جان برینن کی سیکیورٹی کلیئرنس منسوخ کردی گئی۔

امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے سابق ڈائریکٹر نے ڈونلڈ ٹرمپ کی ولادی میرپیوٹن سے ملاقات پرتنقید کی تھی۔

جان برینن کا کہنا تھا کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اظہار رائے کی آزادی چھیننے کی کوشش کی۔

دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے سی آئی اے کے سابق ڈائریکٹر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جان برینن کے بیان سے امریکیوں کا انٹیلی جنس سے اعتبار اٹھ رہا ہے۔

ترجمان وائٹ وائٹ ہاوس نے اپنے بیان میں کہا کہ جان برینن نے ٹرمپ کے خلاف جارحانہ بیانات دیے جس پران کی سیکیورٹی کلیئرنس منسوخ ہوئی۔

امریکی صدر ٹرمپ کا مخالفین کی سیکیورٹی کلیئرنس واپس لینے کا فیصلہ

خیال رہے کہ گزشتہ روز وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری سارہ سینڈرز کا کہنا تھا امریکی صدر پرتنقید کرنے والوں کی سیکیورٹی کلیئرنس واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

سارہ سینڈرز کا کہنا تھا کہ جن افراد کی سیکیورٹی کلیئرنس واپس لی جارہی ہے انہوں نے سیاسی فائدے کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ پر بے بنیاد الزامات لگائے۔

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کا کہنا تھا جن افراد کی سیکیورٹی کلیئرنس واپس لی جائے گی ان میں موجودہ اور سابق حکام بھی شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -