تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

بہن کو گردہ عطیہ کرنے والے بھائی کا جذباتی بیان

ریاض : اسکول ٹیچر نے اپنی بہن کو گردہ عطیہ کردیا، بہن گزشتہ 11 برس سے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھی، گردے کی منتقلی کا آپریشن کامیاب رہا۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق قنفذہ کمشنری کے ایک پرائمری اسکول ٹیچر عبداللہ صالح کی بہن گزشتہ گیارہ برس سے گردے کے عارضے میں مبتلا تھی مریضہ کی حالت دن بہ دن گرتی جارہی تھی۔

عبداللہ صالح نے بہن کی تکلیف دیکھ کراپنا گردہ دینے کا فیصلہ کیا، طبی معائنہ کے بعد ڈاکٹروں نے گردہ کی منتقلی کی منظوری دے دی۔

اسکول ٹیچر عبداللہ کا کہنا تھا کہ مجھ سے اپنی بہن کی تکلیف دیکھی نہیں جارہی تھی، کافی عرصے سے اپنا گردہ عطیہ کرنے کا سوچا تھا مگر بہن کی طبی حالت ایسی نہیں تھی کہ اس کا آپریشن کیا جاسکے۔

عبداللہ نے بتایا کہ بہن کی حالت بہتر ہونے کے بعد ڈاکٹروں نے گردے کی منتقلی کا فیصلہ کیا جس پر میں نے فوری طور پرعمل کرتے ہوئے اپنا گردہ عطیہ کردیا۔

عبداللہ کا مزید کہنا تھا کہ بہن کو گردہ دینے کے بعد مجھے جو قلبی سکون نصیب ہوا ہے اسے لفظوں میں بیان کرنا ممکن نہیں، آپریشن کے بعد بہن تیزی سے صحت یاب ہورہی ہے اور جلد ہی ہسپتال سے فارغ ہوکر گھر آجائے گی۔

Comments

- Advertisement -