منگل, مارچ 17, 2026
اشتہار

اسلام آباد میں گدھوں کے گوشت کھلانے کا معاملہ پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : قومی اسمبلی میں رکنِ اسمبلی شازیہ ثوبیہ نے اسلام آباد میںں گدھوں کے گوشت کھلانے کے معاملے پر سوال اٹھادیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں مبینہ طور پر گدھوں کے گوشت کی فروخت اور استعمال کا معاملہ پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گیا۔

قومی اسمبلی کے وقفۂ سوالات کے دوران رکنِ اسمبلی شازیہ ثوبیہ نے سوال اٹھایا کہ اسلام آباد میں گدھوں کا گوشت کھلائے جانے کی اطلاعات پر کون سا ادارہ ذمہ دار ہے اور اس کی نگرانی کون کرے گا۔

اس پر وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی رانا تنویر حسین نے ایوان کو بتایا کہ صرف گدھوں کا گوشت ہی نہیں بلکہ مردہ مرغیوں اور مردہ جانوروں کا گوشت بھی مختلف مقامات پر کھلائے جانے کی شکایات سامنے آتی رہتی ہیں۔

تاہم انہوں نے واضح کیا کہ اس معاملے سے منسٹری آف نیشنل فوڈ سیکیورٹی کا کوئی تعلق نہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ فوڈ سیفٹی اتھارٹی ایسے معاملات کو چیک اور مانیٹر کرتی ہے جبکہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد یہ تمام امور صوبوں کو منتقل ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر اٹھارہویں ترمیم کے بعد سب کچھ درست ہے تو پھر کراچی میں ہونے والے حالیہ آتشزدگی کے واقعے پر بھی سوال اٹھتا ہے۔

رانا تنویر حسین نے مزید کہا کہ اٹھارہویں ترمیم پر بات ہوتے ہی بعض حلقوں میں پھڑپھڑاہٹ شروع ہو جاتی ہے۔

زراعت کے شعبے کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب نے ایگری کلچر سیکٹر میں بہترین پروگرام متعارف کرایا ہے جبکہ دیگر صوبے اس شعبے میں سستی کا شکار نظر آتے ہیں۔

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں