تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

کرونا وائرس، طبی عملے کا گدھوں سے علاج

میڈریڈ: اسپین کے طبی ماہرین نے کرونا وائرس کی وجہ سے ذہنی دباؤ اور پریشانی کا شکار ہونے والے عملے کی خصوصی تھراپی شروع کردی جسے ’ڈونکی تھراپی‘ کا نام دیا جارہا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمگیر وبا کرونا کے خلاف پہلی صف میں جنگ لڑنے والے رضاکاروں (طبی عملے) کو شدید ذہنی دباؤ سے چھٹکارا دلوانے کے لیے ڈونگی تھراپی شروع کردی۔

اسپین کی غیرسرکاری تنظیم ’البریتو فلیز‘ نے کرونا مریضوں کی خدمت اور اُن کا علاج کرنے والے طبی عملے کو ذہنی دباؤ اور تناؤ سمیت پریشانی سے نکالنے کے لیے تھراپی کا آغاز کیا۔

این جی او کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’اس تھراپی میں طبی عملے کو روزانہ کچھ وقت گدھوں کے ساتھ رکھا جاتا ہے، رضاکار گدھوں کو کھلاتے، پیار کرتے اور اُن کے ساتھ کھیلتے ہیں‘۔

پریشان رضاکار گدھوں کو اپنے ہمراہ سیر پر بھی لے کر جاتے ہیں جس سے اُن کو ڈپریشن سے نجات ملتی ہے اور اُن کا رویہ نرم ہوتا ہے۔ ماہرین نفسیات کے خیال میں جسمانی تھکاوٹ اور ذہنی دباؤ کو دور کرنے کے لیے عمومی طور پر گھوڑوں کے ساتھ وقت گزارنا زیادہ مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

این جی او کا دعویٰ ہے کہ گدھے زیادہ نرم خو ہونے کی وجہ سے ذہنی اور جذباتی انتشار میں زیادہ سود مند ثابت ہوسکتے ہیں۔

یاد رہے کہ البریتو فلیز نامی تنظیم نے 23 گدھے رکھے ہوئے ہیں، جن کے ذریعے مریضوں اور بچوں کا نفسیاتی علاج کیا جارہا ہے۔

Comments

- Advertisement -