تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

انٹرسال اول میں داخلے لینے والے طلباء کی بڑی مشکل آسان

کراچی: محکمہ کالج ایجوکیشن نے انٹرسال اول میں داخلے کے لیے ڈومیسائل اور دیگر دستاویز طلب نہ کرنے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ کالج ایجوکیشن کی جانب سے انٹرسال اول میں داخلے کے لیے ڈومیسائل اور دیگر دستاویز طلب نہ کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔

محکمہ کالج ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ ڈومیسائل اور دیگر دستاویزات رجسٹریشن فارم جمع کراتے وقت طلب کی جائیں۔

محکمہ کالج ایجوکیشن نے تمام کالجوں کو پالیسی کے تحت داخلہ حاصل کرنے والوں کو فوری داخلہ فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا شکایت کی صورت ڈی جی کالجز کے دفتر سے رابطہ کیاجائے۔

یاد رہے سندھ میں سرکاری کالجوں میں داخلے کے لیے ڈومیسائل اور پی آرسی کی شرط عائد کردی گئی تھی ، جس کے باعث طلبا کو مشکلات کا سامنا تھا۔

آن لائن فارم اور مکمل ریکارڈ محکمہ تعلیم کے پاس جمع ہونے غیر ضروری دستاویزات کالجوں میں طلب کی جارہی ہے، طلبہ وطالبات کے مطابق مطلوبہ داخلہ میعار مکمل ہونے باوجود داخلہ مرحل مشکل ہوچکا ہے۔

طالب علموں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اون فارم جمع کراتے پورا بائیو میٹرک محکمہ تعلیم کو فراہم کرچکے ہیں، وزیر اعلی سندھ صورت حال کا نوٹس لیں۔

Comments

- Advertisement -