تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

’کبھی کسی سے محبت نہیں کرنا‘ : نوجوان نے ٹرین کے آگے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

نئی دہلی: بھارت کے مشرقی علاقے میں واقع ریاست اڑیسا میں ایک نوجوان نے محبت میں دھوکا ملنے پر ٹرین کے آگے آکر خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست اڑیسا کے شہر ’چٹک‘ میں واقع مترو بھون کے ریلوے ٹریک پر ایک لڑکے نے ریل گاڑی کے آگے آکر اپنی زندگی کا حاتمہ کیا۔

عینی شاہدین کے مطابق نوجوان نے اس سے قبل اپنے موبائل میں ویڈیو میں بھی بنائی اور وہاں کھڑے نوجوانوں کو تاکید کی کہ وہ کبھی کسی سے محبت نہ کریں۔

نوجوان نے ویڈیو ریکارڈ کرنے کے بعد اپنا موبائل قریب میں رکھی سیٹ پر رکھا اور پھر جیسے ہی ٹرین آئی اُس کے آگے چھلانگ لگادی۔

خودکشی کرنے والے نوجوان کی شناخت منوج سوائن کے نام سے ہوئی جس کی لاش کے ٹکڑوں کو پولیس نے تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کیا جبکہ اُس کے موبائل سے ویڈیو بھی برآمد کرلی۔

مزید پڑھیں: واٹس ایپ محبت کا بھیانک انجام، کچرا کنڈی سے ملنے والی لاش کا معمہ حل

پولیس حکام کے مطابق منوج ضلع چٹک کے علاقے نیالی کے شہر راؤپستانا کا رہائشی تھا اور وہ جاج پور کی رہائشی لڑکی کی محبت میں گزشتہ تین برس سے گرفتار تھا۔

سوائن نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ ’وہ مجھے مسلسل نظر انداز کررہی ہے، اُس نے گزشتہ ماہ کسی اور سے شادی کرنے کا ارادہ بھی بنا لیا، وہ بے وقوف بناتی رہی، میں سب سے کہتا ہوں کہ کبھی محبت نہیں کرنا‘۔

نوجوان نے لڑکی پر یہ بھی الزام عائد کیا کہ وہ دولت مند ہونے پر ناز کرتی ہے اور مجھے غربت کا طعنہ بھی دیتی رہتی تھی۔

’اُس نے آخری بار کہا کہ مجھے چھوڑ دو اور یہاں سے جاؤ، مجھے وہ اجنبیوں کی طرح سمجھنے لگی تھی‘۔

یہ بھی پڑھیں: سچی محبت: ساتھ جینے مرنے کا وعدہ وفا ہوگیا

سوائن کے اہل خانہ نے بیٹے کی موت کا ذمہ دار لڑکی کو قرار دیتے ہوئے قانونی چارہ جوئی کا اعلان کردیا۔ مقتول کے والد کا کہنا تھا کہ ’میں نے لڑکی سے فون پر بات کی اور سمجھایا کہ اپنے والدین کو راضی کرو کیونکہ وہ دوسری برادری سے تعلق رکھتی ہے، اُس نے میرے بیٹے کو کل ایک جگہ پر بلایا بھی تھا، گھر واپس آکر وہ بہت زیادہ اداس تھا‘۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں