تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

مشہور اداکار ادریس البا بھی کرونا وائرس سے متاثر ہوگئے

لندن : کرونا وائرس کی وبا نے نامور ہالی ووڈ اداکار ادریس البا کو بھی متاثر کردیا، ادریس البا میں بھی ہلاکت خیز وائرس کی تشخیص ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق چین سے شروع ہونے والی وبا نے دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لےلیا ہے، وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا ہی جارہا ہے، جہاں وائرس نے عام شہریوں اور سیاست دانوں کو متاثرہ وہیں وائرس نے ہالی ووڈ فلم انڈسٹری کی نامور شخصیات کو بھی متاثر کرنا شروع کردیا ہے۔

مشہور افریقی نژاد برطانوی اداکار ادریس البا میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1543 ہوگئی ہے جس نے 47 سالہ اداکار کو بھی اپنی لپیٹ میں لےلیا۔

اداکار نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنے مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ‘ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد کو متاثر کرنے والے کرونا وائرس کی مجھ میں بھی تشخیص ہوئی ہے، میرا کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد میں نے خود سیلف آئیسولیشن میں رکھا ہوا ہے’۔

ادریس البا نے کہا کہ ‘میں بلکل ٹھیک ہوں، مجھ میں ابتک کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئی لیکن اس کے باوجود مجھے وائرس کی تصدیق کے بعد میں نے خود کو قرنطینہ (الگ تھلگ) کردیا ہے’۔

انہوں نے کہا کہ ‘گھر میں رہیں اور عملی اقدامات کریں، میں آپ سے مستقل رابطے میں رہوں گا کہ کیا کررہا ہوں کیسے رہ رہا ہوں، بس گھبرانا نہیں ہے’۔

اس سے قبل مشہور امریکی فلمی جوڑے اداکار ٹام ہینکس اور ان کی اداکارہ اہلیہ ریٹا ولسن میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : نامور ہالی ووڈ اداکار اور اہلیہ میں کرونا وائرس کی تصدیق

خیال رہے کہ ٹام ہینکس ان دنوں آسٹریلیا کے گولڈ کوسٹ میں ایک فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جبکہ ان کی اہلیہ گلوکارہ اور اداکارہ ریٹا ولسن بھی آسٹریلیا میں ہی ہیں کیونکہ گزشتہ ہفتے برسبین امپوریم ہوٹل اور سڈنی اوپیرا ہاؤس میں ان کا کنسرٹ تھا۔

Comments

- Advertisement -