تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

بورڈنگ پاس: یواے ای پولیس نے خبردار کر دیا

دبئی پولیس کے اعلیٰ افسر نے گزارش کی ہے کہ مسافر اپنے بورڈنگ پاس کی تصاویر اور سفری تفصیلات سوشل میڈیا پر شیئر کرنے سے گریز کریں۔

مارات کی پولیس نے مسافروں کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنے بورڈنگ پاسز کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ نہ کریں۔ ایک اعلیٰ اہلکار نے پولیس کو موصول ہونے والے ایک کیس پر کا حوالے دیا جس میں مشہور شخص کو اس وقت لوٹ لیا گیا جب اس نے اپنی سفری تفصیلات سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھیں۔

خلیجی میڈیا سے بات کرتے ہوئے دبئی پولیس کے سائبر کرائم کامبیٹنگ ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر کرنل سعید الحاجری نے کہا کہ بورڈنگ پاسز میں بار کوڈز اور دیگر معلومات ہوتی ہیں۔

افسر نے خبردار کیا کہ جرائم پیشہ گروہ ذاتی تفصیلات کو شناخت کی چوری کرنے اور جرائم کرنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگ یہ ظاہر کرنا پسند کرتے ہیں کہ وہ فرسٹ یا بزنس کلاس میں سفر کر رہے ہیں اور اپنے بورڈنگ پاسز کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہیں ان مسافروں کو یہ احساس نہیں ہوتا کہ مجرم ان کے ذاتی ڈیٹا تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگوں کو اندازہ نہیں تو کہ ان کی ذاتی معلومات حاصل کرنے کے لیے گروہ کس حد تک جا سکتے ہیں میں مسافروں سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ محفوظ رہنے کے لیے اپنا ذاتی ڈیٹا، بورڈنگ پاس کی تصاویر یا سفری منصوبے سوشل میڈیا پر پوسٹ نہ کریں۔

Comments

- Advertisement -