تازہ ترین

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

سیکیورٹی فورسز کا خیبر پختونخوا میں آپریشن، 11 دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے صوبہ خیبر پختونخوا میں...

"بی جے پی کو ووٹ نہ دو”، بھارتی کسانوں کی مہم کو پزیرائی ملنے لگی

نئی دہلی : زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرنے والے کسان رہنماوٗں نے بھارتیہ جنتا پارٹی اور مودی سرکار کو ٹھگوں اور کارپوریٹ کی پارٹی قرار دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مودی سرکاری کے زرعی قوانین کے خلاف پچھلے 106 روز سے دارالحکومت دہلی کی سرحد پر احتجاجی دھرنا دینے والے بھارتی کسان لیڈر ریاستی انتخابات میں بی جے پی کو ووٹ نہ دینے کی مہم چلائیں گے۔

کسانوں رہنماوں کی جانب سے ملک بھر میں مودی سرکار کے خلاف احتجاجی تحریک کو وسیع کرکے زرعی قوانین کو واپس لینے کے لیے حکومت پر دباؤ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ووٹ نہ ڈالنے کی مہم میں بھارتی کسان رہنما ریاست راجستھان کے شہر جودھپور میں مہا پنچایت کا انعقاد کیا جس میں عوام سے تشدد کو پروان چڑھانے اور مذہبی انتشار کو ہوا دینے والی بھارتیہ جنتا پارٹی کے خلاف ووٹ دینے اپیل کی۔

اس موقع پر جاٹ سماج کے رہنما راجارام بھیل نے وزیر اعظم نریندر مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بی جے پی کو ٹھگوں اور کارپوریٹ کی پارٹی قرار دیا۔

Comments

- Advertisement -