تازہ ترین

اسرائیل کا ایران کے شہر اصفہان پر میزائل حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

عمرہ کی ادائیگی: آرمی چیف کے لئے خصوصی طور پر بیت اللہ کا دروازہ کھول دیا گیا

مکہ مکرمہ: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے عمراہ ادا کرلیا، سپہ سالار کے لئے خصوصی طور پر بیت اللہ شریف کا دروازہ کھولا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر آج کل سعودی عرب کے دورے پر ہیں، جہاں انہوں نے مکہ مکرمہ میں عمرہ ادا کیا۔

عمرہ ادائیگی کے دوران آرمی چیف کیلئے خصوصی طور پر بیت اللہ کا دروازہ بھی کھولا گیا۔ انہوں نے بیت اللہ کے اندر نوافل ادا کیے،سعودی حکام کی جانب سےآرمی چیف کو خانہ کعبہ کی زیارت کرائی گئی۔

اس موقع پر سربراہ پاک فوج نے ملکی سلامتی اور استحکام کے لئے خصوصی دعائیں بھی کیں۔

واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے پر ہیں گذشتہ روز سعودی عرب میں ان کی ملاقات وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ہوئی تھی۔

سعودی وزیر دفاع نے اپنے ٹویٹ میں اس ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر سے مل کر انتہائی مسرت ہوئی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے برادر ملکوں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تزویراتی شراکت کی ضرورت پر زور دیا تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف برادر ممالک کی سینئر قیادت سے ملاقات کریں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، فوجی تعاون اور دوطرفہ امور پر بات ہو گی۔

Comments

- Advertisement -