جمعہ, مارچ 6, 2026
اشتہار

ڈبل ڈیکر بس اُلٹنے سے درجنوں مسافر زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

بنکاک: جنوبی تھائی لینڈ میں گزشتہ روز ڈبل ڈیکر بس الٹنے کے نتیجے میں 40 سے زائد مسافر زخمی ہو گئے جن میں سے 10 سے زیادہ کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حادثہ جنوبی تھائی لینڈ کے صوبہ ٹرانگ میں ایک سڑک پر پیش آیا جہاں ڈبل ڈیکر بس الٹ گئی، بس میں 52 افراد سوار تھے۔

رپورٹ کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی Double-decker bus ہفتے کے روز پھکٹ سے روانہ ہوئی اور اتوار کو دوپہر تک صوبہ یالا کے ضلع بیٹانگ پہنچنا تھی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ حادثے کی وجوہات کی تحقیقات جاری ہیں۔

ایپسٹین فائلز : 2007 میں لاپتہ ہونے والی بچی میڈلین میک کین سے متعلق ہولناک انکشاف

رپورٹس کے مطابق بس میں سوار مسافروں کا کہنا ہے کہ ڈرائیور ممکنہ طور پر تھکن کی حالت میں گاڑی چلا رہا تھا۔جس کے باعث حادثہ رونما ہوا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں