تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

سندھ حکومت نے چہلم پر ڈبل سواری پر پابندی لگادی

کراچی : حکومت سندھ نے چہلم امام حسین کے موقع پر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے اور امن و امان کی فضا قائم رکھنے کے لیے 9 اکتوبر کو ڈبل سواری پر پابندی لگادی۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 20 صفر چہلم امام حسینؑ کے موقع پر موٹرسائیکل کی ڈبل سواری اور اسلحے کی نمائش پر پابندی ہوگی۔

محکمہ داخلہ نے کرمنل پروسیجر کوڈ کی دفعہ 144 کے تحت یہ پابندی لگائی گئی۔

خیال رہے کہ حکومت داخلہ سندھ کی جانب سے 9 اور 10 محرم کو ڈبل سواری پر پابندی کے ساتھ ساتھ محرم الحرام کی جلوس، مجالس اور تعزیے کے علاوہ 5 افراد یا اس سے زائد کے ایک ساتھ اکٹھے ہونے پر پابندی لگائی گئی تھی اور اس کے ساتھ ساتھ قابل اعتراض یا اشتعال انگیز وال چاکنگ، پوسٹرز، بینرز وغیرہ بھی لگانا ممنوع قرار دیا گیا تھا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر اسلحہ لے کر چلنے کی پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا، صحافی، بزرگ،خواتین، بچے ڈبل سواری پر پابندی سے مسثتنیٰ ہوگا۔

Comments

- Advertisement -