بدھ, جنوری 21, 2026
اشتہار

سال نو کا آغاز ، کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : محکمہ داخلہ سندھ نے سال نو کے موقع پر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی، تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے کراچی کے شہریوں کو سال نو کا جشن منانے سے روکنے کیلئے تیاریاں مکمل کرلیں ہیں۔

ساحل پر جشن منانے کیلئے آنے والوں کا استقبال پولیس اہلکارکریں گے، اس حوالے سے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کے ساتھ ساتھ ساحل سمندر پر جشن منانے کیلئے آنے والوں کا راستہ روکنے کیلئے سی ویو جانے والے راستے کنٹینر لگا کر سیل کردیئے جائیں گے۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ پابندی دفعہ 144 کے تحت سال نو کی آمد کی وجہ سے عائد کی گئی ہے۔ جس کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہوگا۔

اس کے علاوہ  نئے سال کے جشن پر بغیرسائلینسرموٹرسائیکل،ون ویلنگ اورہوائی فائرنگ پر بھی پابندی عائد ہو گی۔

سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا سال نو کے موقع پر کراچی کے ساحل پر دہشت گردی کا خطرہ ہے؟ ساحل کی طرف جانے والے راستوں کو کینٹینر لگا کر بند کرنے سے امن و امان قائم رکھنے کی ضمانت مل سکتی ہے؟

کیا اس طرح کے اقدامات سال نو کے موقع پر خوشیاں منانے والے غریبوں کے ساتھ زیادتی نہیں؟ لیکن پارٹیاں تو ہوں گی اور وہ سب وی آئی پیز جو ان پارٹیز کو افورڈ کرسکتے ہیں وہ ضرور سال نو کا جشن منائیں گے، لیکن ساحل پر موٹرسائیکل اور دیگر گاڑیوں سے آنے والے غریب لوگوں کو سال نو کا جشن منانے کا بھی شاید کوئی حق نہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں