کراچی: ڈاؤ یونیورسٹی کے ڈاکٹرزکا احتجاج چھ روز سے جاری ہے، ڈاکٹرزنے اپنے مطالبات کی منظوری کے لئے یونیورسٹی کے مرکزی گیٹ اور ایمرجنسی کے سامنے دھرنا دیا.
تفصیلات کے مطابق ڈاؤ یونیورسٹی کے ڈاکٹرزکا احتجاج چھٹے روز بھی جاری رہا، ڈاکٹرز نے یونیورسٹی کے مرکزی گیٹ اور ایمرجنسی کے سامنے دھرنا دیا.
مظاہرین نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری بلاجوازغیرمتعلقہ شعبوں میں ڈیوٹیاں لگائی جارہی ہیں.
دوسری جانب ترجمان ڈاؤ یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کا احتجاج بلاجواز ہے،ڈاکٹروں کو مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کے لئے نوٹس بھی دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: ڈاکٹرز کا احتجاج، پنجاب کے اسپتالوں میں کام بند
واضح رہے کہ ڈاکٹرز کا احتجاج اب معمول کا حصہ بن گیا ہے، چند روزقبل صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں سروسز اسپتال میں اینٹی کرپشن اہلکاروں اور ینگ ڈاکٹرز میں جھگڑے کے بعد ینگ ڈاکٹرز نے صوبے بھر کے اسپتالوں میں ایمرجنسی سروس میں کام بند کر دیا تھا.
مزیدپڑھیں: ینگ ڈاکٹرز کے محکمہ صحت سے مذاکرات کامیاب‘او پی ڈیز آباد
بعد ازاں کئی دن ہڑتال کے بعد ینگ ڈاکٹرز کے محکمہ صحت سے مذاکرات کامیاب ہوگئے، جس کے بعد ینگ ڈاکٹرز نے پیشہ وارانہ خدمات کو سرانجام دینے کے لئے رضامندی کا اظہار کیا.