تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

جہیز کے مطالبے پر لڑکی کی خودکشی

بھارتی ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد میں واقع علاقے کلثوم پورہ میں خاتون نے ہراساں اور جہیز کا مطالبہ کرنے پر خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد میں واقع علاقے کلثوم پورہ کی رہائشی خاتون معراج بیگم نے شادی کے چودہ ماہ بعد خودکشی کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

پولیس حکام کے مطابق خودکشی کرنے والی خاتون کی چودہ ماہ قبل محمد عمران نامی شخص سے شادی ہوئی تھی۔ اہل خانہ کے مطابق شادی کے بعد سے شوہر اور سسرالی معراج بیگم کو مسلسل ہراساں اور جہیز دینے کا مطالبہ کررہے تھے۔

مقتولہ نے والدہ کو پندرہ روز قبل بتایا کہ عمران نے انہیں ایک لاکھ روپے لانے کے لیے والدین کے گھر بھیجا تھا جس کے بعد بیٹی بہت زیادہ دلبرداشتہ ہوگئی تھی۔ بیٹی کو ایک روز قبل جب والدین صبح کے وقت اٹھانے گئے تو وہ مردہ حالت میں پائی گئی۔

پولیس نے خاتون کی لاش کو قبضے میں لے کر ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا اور پوسٹ مارٹم مکمل ہونے کے بعد لاش کو اہل خانہ کے حوالے کیا۔

رپورٹ کے مطابق کلثوم پورہ پولیس نے اہل خانہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ اہل خانہ نے ایف آئی آر میں محمد عمران اور اہل خانہ کو نامزد کیا اور بیٹی کی موت کا قصور وار بھی اُن کو ہی ٹھہرایا۔

Comments

- Advertisement -