تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

بھارت: 12 بندر ہارٹ اٹیک سے ہلاک

نئی دہلی: بھارتی ریاست اترپردیش میں ایک درجن بندر ہارٹ اٹیک کی وجہ سے ایک ساتھ ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش کے علاقے کوٹ ولی محمدی کے جنگل میں مقامی افراد نے 12 بندروں کو ایک ساتھ مردہ پایا جس کے بعد انہوں نے متعلقہ ادارے کو اطلاع دی۔

مقامی افراد کے مطابق جنگل میں شیر کی موجودگی اور اُس کی چھنگھاڑ کے خوف سے بندر بہت زیادہ خوف کا شکار ہوتے ہیں، اکثر اوقات بندروں اس خوف سے مر بھی جاتے ہیں۔

جانوروں اور جنگلات کے تحفظ کے لیے کوشاں سرکاری ادارے کو اس بات کا شبہ تھا کہ بندروں کو زہر دے کر قتل کیا گیا ہے اس لیے انہوں نے جائے وقوعہ سے ہلاک بندروں کو اسپتال منتقل کیا۔

موت کی وجہ جاننے کے لیے بندروں کے گروہ کا پوسٹ مارٹم کیا گیا جس میں یہ بات سامنے آئی کہ مرنے والے سارے بندر دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ہلاک ہوئے۔ جانوروں کے ڈاکٹر سنجیو کمار کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ہارٹ اٹیک کے شواہد ملے ہیں اور بندروں کے مرنے کی وجہ بھی یہی سامنے آئی۔

ڈاکٹر نے پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد بندروں کو زہر دے کر موت کے گھاٹ اترانے کی باتوں کو مسترد کردیا۔

Comments

- Advertisement -