تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

لیبیا: ملٹری اکیڈمی پر حملہ، 30 ہلاک

طرابلس: لیبیا کے دارالحکومت کے علاقے ترپولی میں واقع ملٹری اکیڈمی پر فضائی حملہ ہوا جس کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک ہوگئے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق لیبیا کے وزیر صحت ایمن الہاشمی نے طرابلس کے علاقے ترپولی میں واقع ملٹری اکیڈمی پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حملے کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک جبکہ 33 زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کیڈٹس گراؤنڈ میں موجود تھے کہ اسی دوران حکومت مخالف گروپ کی جانب سے فضائی بمباری کی گئی۔ لیبیا کی حکومت کے مطابق اس سے قبل ہونے والے حملوں میں بھی مخالف گروپ ملوث رہا ہے البتہ حکومت مخالف گروپ کے ترجمان نے حالیہ حملے کی تردید کردی۔

وزارت صحت کے مطابق اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی، حملے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے البتہ اس میں مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ بیشتر متاثرین جھلس گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا بھی امکان ہے۔

مزید پڑھیں: فضائی حدود کی خلاف ورزی، لیبیا نے ترکی کا ڈرون طیارہ مار گرایا

یہ بھی پڑھیں: سلامتی کونسل کا لیبیا میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

فضائی حملے سے متاثر ہونے والے طالب علموں کی عمریں 18 سے 22 سال کے درمیان ہے، تمام زخمی لیبیا کے مختلف علاقوں کے رہائشی تھے جو اپنی تربیت کے لیے ترپولی اکیڈمی میں موجود تھے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اپریل میں ہی اس اکیڈمی پر حملہ کیا گیا تھا جس کی ذمہ داری حکومت مخالف گروپ کے خلاف مزاحمت کرنے والی ملٹری کے کمانڈر خلیفہ حفتار نے قبول کی تھی۔

Comments

- Advertisement -