کراچی : احتساب عدالتوں میں ججز کی کمی سے اربوں روپے کرپشن کے درجنوں مقدمات التوا کا شکار ہے۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالتوں میں ججز کی کمی سے اربوں روپے کرپشن کے درجنوں مقدمات التوا کا شکار ہے۔
نیب کورٹس نے فعال عدالتوں میں مقدمات منتقلی کیلئے سندھ ہائی کورٹ کو ریفرنس بھیج دیا۔
جسٹس جنید غفار نے استفسار کیا ہم مقدمات منتقلی کیلئےعدالتی حکم کیسےجاری کریں ؟ عدالت نے رجسٹرار سے مکالمے میں کہا کہ ریفرنس آیا تو آپ انتظامی حکم کے تحت مقدمات منتقل کرسکتےہیں۔
عدالت نے استفسار کیا کہ ہمیں بتائیں کس قانون کے تحت ہم مقدمات منتقل کریں ؟ عدالت نے رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ کو تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔
نیب کورٹ کے ریفرنس میں کہا گیا کہ خالی عدالتوں میں زیر التوا کیسز کو فعال عدالتوں میں منتقل کیا جائے۔
خیال رہے کراچی کی 10 احتساب عدالتوں میں 5 عدالتیں کئی ماہ سے خالی ہیں اور عدالتوں میں ڈاکٹر عاصم، مصطفی کمال، شرجیل میمن ، شاہدخاقان عباسی ، رؤف صدیقی ، آغاسراج درانی و دیگر کیخلاف ریفرنس زیر التوا ہیں۔