تازہ ترین

مہنگائی کی نئی لہر، یوٹیلیٹی اسٹورز سے اشیا کی خریداری بھی مشکل ہوگئی

اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز  کی درجنوں اشیاء مہنگی کردی گئیں ، جس کے باعث عوام کے لیے خریداری مشکل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر مہنگائی کی نئی لہر سے درجنوں اشیا مہنگی ہوگئیں۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کے مصالحہ جات، نمک، اچار اور جوتوں کی پالش مہنگی ہوگئی جبکہ سرف، صابن ، مشروبات، ٹوتھ پیسٹ اور کسٹرڈ بھی مہنگے ہوگئے۔

جوتوں کی پالش 35 روپے اور کیچپ 30 روپے تک مہنگا کردیا گیا جبکہ دودھ کا ڈبہ40 روپے اور نوڈلز کی قیمت میں 35 روپے تک اضافہ ہوگیا ہے۔

مشروبات 60 روپے اور بادام کےتیل کی قیمت 20 روپے تک بڑھا دی گئی ، بریانی مصالحہ 10 اور اچار کی قیمت میں 87 روپے ، نمک 20 روپے اور نمکو کی قیمت میں 5 روپے تک کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ فروٹ جام 45،کریم 40 اور لوشن 80 روپے تک مہنگی کردی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -