تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

میکسیکو میں ٹریفک حادثہ، 25 سے زائد تارکین وطن ہلاک

میکسیکوسٹی: شمالی امریکی ملک میکسیکو میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 25 سے زائد تارکین وطن ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی میکسیکو میں درجنوں تارکین وطن ٹرک میں سوار تھے کہ اچانک ٹرک بےقابو ہوکر حادثے کا شکار ہوگیا جس کے باعث پچیس سے زائد ہلاکتیں ہوئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ اس حادثے میں 29 تارکین وطن زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے مقامی اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔

تارکین وطن کا ٹرک فرانسسکو سرابیا کے مقام پر سڑک سے اتر گیا اور قلابازی کھاتا ہوا دور جاگرا، پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی۔

اس واقعے ميں ہلاک ہونے والے زیادہ تر افراد وسطی امريکی ممالک سے تعلق رکھنے والے تارکين وطن تھے۔ یہ تارکین وطن اسی ٹرک میں سوار تھے، جس پر کوئی نمبر پلیٹ نہیں لگی ہوئی تھی۔

خیال رہے کہ دسمبر 2017 میں میکسیکو میں سیاحوں کی بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک جبکہ 18 زخمی ہوگئے تھے۔

یاد رہے کہ 21 دسمبر 2015 کو جنوبی میکسیکو کے گاؤں لاس لیمونز کے قریب سیاحوں سے بھری بس ایک مسافر کوچ ٹکرا گئی تھی، حادثے کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

Comments

- Advertisement -