پیر, جنوری 20, 2025
اشتہار

کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کراچی میں درجنوں دکانیں سیل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ پولیس نے کرونا وائرس لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر ضلع جنوبی میں درجنوں دکانیں سیل کردیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کےلیے کرونا پابندیوں مزید سختی کردی گئی ہے، سندھ پولیس کرونا وائرس لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پرضلع جنوبی میں کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد دکانوں کو تالے لگا دئیے جب کہ صدر میں بھی ہوٹل کا ہال سیل کیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق صدر کے ہوٹل میں کرونا ایس او پیز کے خلاف شادی کی تقریب جاری تھی۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے ڈی ایچ اے میں ایک ریسٹورنٹ، جم، گارمینٹس اسٹور اور ملک شاپ بھی سیل کی ہے جب کہ ملیر میں کرونا وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بھی کارروائی کی گئی۔

قائد آباد، مراد میمن اور ابراہیم حیدری میں بھی پچاس سے زائد دکانوں کو احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد نہ کرنے پر سیل کیا گیا جب کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کئی دکانداروں کو تنبیہ بھی کی گئی۔

خیال رہے کہ سندھ حکومت نے کراچی میں بڑھتے ہوئے کرونا کیسز کے پیش نظر شہر بھر میں 25 مئی سے سخت لاک ڈاؤن کا نفاذ کردیا ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں