The news is by your side.

Advertisement

عوام سے بدسلوکی پرپولیس اہلکاروں کی پریڈ

لودھراں: عوام سے ناروا سلوک کی پاداش میں ڈی پی او لودھراں نے پولیس اہلکاروں کو انوکھی سزا دے دی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع لودھراں میں ڈی پی او نے دو پولیس افسران اور چار پولیس اہلکاروں کو عوام سے بدسلوکی کی بنا پر پریڈ کرنے کی سزا دی۔

واضح رہے کہ دورانِ تربیت پولیس اہلکار روزانہ پریڈ کےمرحلے سے گزرتے ہیں تاہم ڈیوٹی جوائن کرنے کے بعد اس کی نوبت خال خال ہی پیش آتی ہے۔

ڈی پی لودھراں کے حکم پر مذکورہ پولیس اہلکاروں اور افسران کو 3 گھنٹے کڑی دھوپ میں پریڈ کرنا پڑی جس سے انہیں دن میں تارے صاف صاف نظر آگئے۔

پریڈ کرنے والے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ کافی عرصے سے پریڈ نہیں کی تھی جس کی وجہ سے انہیں مشکل پیش آرہی ہے۔

واضح رہے کہ پولیس اہلکاروں کی جانب سے عوام کے ساتھ بدسلوکی کوئی نیا واقعہ نہیں بلکہ آئے دن اس قسم کے واقعات رپورٹ ہوتے رہتے ہیں تاہم ڈی پی او لودھراں کی جانب سے اٹھایا گیا یہ قدم واقعی قابل تحسین ہے کہ جس میں پولیس اہلکاروں کو سزادی گئی ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں