پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی اہلخانہ سے ملاقات کیلئے درخواست پر فیصلہ محفوظ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے امریکا میں قید عافیہ صدیقی کی اہلخانہ سے ملاقات کیلئے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا، فیصلہ آج ہی سنایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں امریکا میں قید عافیہ صدیقی کی اہلخانہ سے ملاقات کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی۔

چیف جسٹس نے کہا کہ اس عدالت کے دائر سماعت پر مطمئن کیا جائے، جس پر وکیل نے بتایا کہ 2سال سے ڈاکٹر عافیہ سےمتعلق کچھ معلوم نہیں کہ کس حال میں ہیں ، جیل مینوئل کے تحت ڈاکٹر عافیہ سے بات کرائی جاسکتی ہے۔

عدالت نے استفسار کیا جیل مینوئل پر سندھ ہائیکورٹ کیسے عملدرآمد کا حکم دے سکتی ہے؟ جس پر وکیل کا کہنا تھا کہ وزارت خارجہ سمیت متعلقہ اداروں کو عدالت حکم دےسکتی ہے، امریکی جیل مینوئل کے مطابق ماہانہ 300 منٹ فون پربات کرائی جاسکتی ہے۔

اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے بتایا کہ ہائی کمشنر امریکی حکام سے رابطے میں رہتےہیں۔

عدالت نے امریکا میں قید عافیہ صدیقی کی اہلخانہ سے ملاقات کیلئے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کہا فیصلہ آج ہی سنایا جائے گا۔

یاد رہے درخواست ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی کی جانب سے دائر کی گئی ہے، جس میں استدعا کی گئی کہ امریکامیں قید فوزیہ صدیقی سے ملاقات کرانےکا حکم دیا جائے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو سنہ 2010 میں امریکی عدالت نے افغانستان میں امریکی فوجیوں پرحملہ کرنے کے الزام میں 86 سال قید کی سزاسنائی تھی، وہ ٹیکساس کی جیل میں قید ہیں۔

امریکا کے دعوے کے مطابق عافیہ صدیقی کو افغان جنگ کے دوران افغانستان سے گرفتار کیا گیا تھا، عافیہ صدیقی پر امریکی فوجی کے قتل کا الزام عائد کیا گیا تھا تاہم عافیہ صدیقی نے ہمیشہ اس الزام کی تردید کی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں