اتوار, فروری 9, 2025
اشتہار

امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی والدہ انتقال کرگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی والدہ عصمت صدیقی انتقال کرگئیں، وہ کافی عرصہ سے علیل تھیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی والدہ عصمت صدیقی انتقال کرگئیں، ان کی عمر 80 برس تھی اور وہ کافی عرصہ سے علیل تھیں۔

پاسبان پاکستان کے صدر الطاف شکور نے ڈاکٹر عافیہ اور ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی والدہ کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جنازے کے وقت کا اعلان اہل خانہ بعد میں کریں گے۔

یاد رہے گذشتہ ماہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزرات خارجہ کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے اہلخانہ کو امریکی ویزا دلانے میں سہولت فراہم کرنے کا حکم دیا تھا۔

مزید پڑھیں : حکومت کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے اہلخانہ کو امریکی ویزا دلانے میں سہولت فراہم کرنے کا حکم

واضح رہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو سنہ 2010 میں امریکی عدالت نے افغانستان میں امریکی فوجیوں پرحملہ کرنے کے الزام میں 86 سال قید کی سزاسنائی تھی، وہ ٹیکساس کی جیل میں قید ہیں۔

امریکا کے دعوے کے مطابق عافیہ صدیقی کو افغان جنگ کے دوران افغانستان سے گرفتار کیا گیا تھا، عافیہ صدیقی پر امریکی فوجی کے قتل کا الزام عائد کیا گیا تھا تاہم عافیہ صدیقی نے ہمیشہ اس الزام کی تردید کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں