لندن : برطانوی پارلیمنٹ میں ڈاکٹر عبدالقدیر کی خدمات پر اُنہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی بیٹی ڈاکٹر دینا خان کو اعزاز سے نوازا دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی پارلیمنٹ میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستان کے نامور سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی خدمات کو بین الاقوامی سطح پر سراہا گیا۔
تقریب میں ڈاکٹر عبدالقدیر کی بیٹی، ڈاکٹر دینا خان کو اعزاز سے نوازا گیا اور والد کی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
ڈاکٹر دینا خان نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ برطانوی پارلیمان میں والد کی خدمات کو سراہا جانا باعث فخر ہے۔
انہوں نے پاکستان کی مسلح افواج کی بھارت کے خلاف مضبوط کارروائیوں اور بھرپور قوت کے مظاہرے کو بھی خراج تحسین پیش کیا اور کہا "ہماری افواج نے بھارت سمیت دنیا کو یہ پیغام دیا کہ ہمیں ہلکا کوئی نہ لے۔”
تقریب میں برطانوی پارلیمنٹ کے اراکین افضل خان، یاسمین قریشی، محمد یاسین، لارڈ واجد کے ساتھ کمیونٹی رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔
ڈاکٹر دینا خان نے کہا کہ بھارت کے خلاف پاکستان کی مسلح افواج کا کردار واقعی لائق تحسین ہے۔
زاہد نور اے آر وائے نیوز کے ساتھ مانچسٹر سے بطور نمائندہ خصوصی منسلک ہیں


