اسلام آباد : گریڈ 20 کے ڈاکٹر اکبر ناصر کو آئی جی گلگت بلتستان تعینات کردیا گیا ، وہ پہلے آئی جی اسلام آباد کے طور پر بھی تعینات رہ چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گریڈ 20 کے پولیس افسر ڈاکٹر اکبر ناصر خان کو انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس گلگت بلتستان کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا ہے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ اکبر ناصر خان اس سے قبل ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ایف آئی اے کے عہدے پر خدمات انجام دے چکے ہیں جبکہ وہ پہلے آئی جی اسلام آباد کے طور پر بھی تعینات رہ چکے ہیں۔
اس تعیناتی کے بعد موجودہ آئی جی گلگت بلتستان افضل محمود بٹ کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


