تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کرونا ویکسین کب تک آسکتی ہے؟ امریکا کے بااثر شخص‌ نے امید ظاہر کردی

واشنگٹن: امریکا کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الرجی اینڈ انفیکشن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نے امید ظاہر کی ہے کہ کرونا کی ویکسین راوں سال کے آخر تک تیار ہوجائے گی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر انتھونی فاؤچی کا کہنا تھا کہ ’امریکا میں مکمل لاک ڈاؤن نہ ہونے اور احتیاطی تدابیر کو مذاق سمجھنے کی وجہ سے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے، پابندیاں ختم ہونے اور بازار کھلنے کے بعد کرونا بہت زیادہ پھیل گیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ حکومت کو دوبارہ لاک ڈاؤن کرنے کی ضرورت نہیں البتہ ہمیں چند قدم پیچھے ہٹنا ہوگا اور احتیاطی تدابیر پر ہر صورت عمل کرنا ہوگا، سب سے ضروری ہے کہ عوام سماجی فاصلے کو برقرار رکھے۔

مزید پڑھیں: عالمی ادارہ صحت کی کرونا کے حوالے سے نئی وارننگ

اُن کا کہنا تھا کہ امریکی ماہرین تن دہی کے ساتھ کرونا ویکسین کی تیاری میں مصروف ہیں، مجھے امید ہے کہ رواں سال کے آخر یا آئندہ سال کے اوائل تک مؤثر ویکسین تیار ہوجائے گی۔

خیال رہے کہ امریکا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے مزید 60 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ اب تک ایک لاکھ 38 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -