The news is by your side.

Advertisement

ڈاکٹر عاصم کیس کے شریک ملزم کی بیرون ملک جانے کی درخواست، نیب کو نوٹس

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف 17 ارب روپے کرپشن ریفرنس کے شریک ملزم ظہیر صدیقی کی بیرون ملک جانے کی درخواست پر نیب حکام کو نوٹس جاری کردیے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں جاری سماعت کے دوران 2 رکنی بینچ کے روبرو ملزم ظہیر صدیقی نے مؤقف اختیار کیا کہ خاندانی مصروفیات کے لیے لندن جانے کی اجازت دی جائے۔

وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ کیس کے شریک ملزم ڈاکٹر عاصم بھی بیرون ملک عدالت سے اجازت لے کر گئے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ نے ڈاکٹر عاصم کو الگ گراؤنڈ پر بیرون ملک جانے کی اجازت دی۔

عدالت نے درخواست پر نیب حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 22 دسمبر تک ملتوی کردی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں