منگل, فروری 18, 2025
اشتہار

ڈاکٹر عاصم کیس کی سماعت :انیس قائمخانی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے پر غور

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : انسداد دہشت گردی عدالت میں ڈاکٹر عاصم کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے وکلاء سے استفسار کیا کہ کیا انیس قائمخانی کا نام ای سی ایل میں ڈال سکتےہیں ۔

انسداددہشتگردی کی عدالت میں ڈاکٹر عاصم کیس کی سماعت میں عدالت نےوکلاء سے استفسار کیا کہ کیا عدالت انیس قائمخانی کا نام ای سی ایل میں ڈال سکتی ہےجس پر ڈاکٹر عاصم کے وکیل نے جواب دیا کہ دو ہزار دس کے فیصلے کے مطابق عدالت نام ڈال سکتی ہے۔

ڈاکٹر عاصم کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ دستاویزات کی گمشدگی میں ان کا ریفرنس بھی دیا گیا ہے لہذا انہیں فریق بنایاجائے، تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ عدالت پہلے جائزہ لے کہ دستاویزات کی گمشدگی کا مقدمہ قابل سماعت ہے یانہیں۔ عدالت نے سماعت اٹھارہ اپریل تک ملتوی کردی۔

میڈیاسے بات کرتےہوئے ڈاکٹر عاصم کا کہنا تھا کہ اللہ اور انصاف ہے تو ضرور رہا ہوجائیں گے، انہوں نے بتایا کہ گرفتاری کے وقت ان کا وزن ایک سو بارہ کلوگرام تھا جو گھٹ کراب ستتر کل گرام ہوگیاہے۔

ڈاکٹرعاصم حسین کو بکتربند گاڑی میں انسداد دہشتگردی کی عدالت لایاگیا،ڈاکٹرعاصم کی پیشی کےموقع پر سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں